-

 جعالی عذاب

ایک دن ایسا بھی آَئے گا
جب سوچ کے سب رستے بند ہونگے
حیرت کے تمام دور بے ہوش ہونگے
جب ممکن ہوتی منزلوں کے نقشے
میں اپنے ناخنوں سے رگیدوں گا
جب الجھے ہوئے سلگتے دھاگے
گھٹتے چیختے دم توڑیں گے
جب اُدھڑے ہوئے مردہ جسم پہ
سوئی کا ذندہ ناچ ہوگا
 اورایک دن ایسا بھی آَئے گا
جب کسی شرمندہ سی فالتو رات میں
میں پھوٹ پھوٹ کےرُو دوں گا ۔ ۔ ۔
 

1 comments:

Asma Khan said...

kafi uljhi hoi poetry, mgr khooobsoorat bhi... :)